ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اساتذہ کو یکساں کام، یکساں تنخواہ کی پالیسی نافذ کرے نتیش حکومت:ڈاکٹر پریم کمار

اساتذہ کو یکساں کام، یکساں تنخواہ کی پالیسی نافذ کرے نتیش حکومت:ڈاکٹر پریم کمار

Fri, 27 Jan 2017 21:02:14    S.O. News Service

پٹنہ27جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر ڈاکٹر پریم کمار نے کہا کہ ریاست کی موجودہ حکومت صوبے کے اندر اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک کی پالیسی اپنا رہی ہے،جس کی وجہ سے ریاست کے اساتذہ کو یکساں کام،یکساں تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔صوبے کے 3لاکھ 11ہزار ملازم اساتذہ کو اس فائدہ سے حکومت نے محروم کررکھا ہے۔حکومت اساتذہ کو یکساں کام مساوی تنخواہ دے۔اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر کمار نے جمعہ کو یہاں کہا کہ ریاست کے اندرپرنسپل کو ترقی دی گئی ہے، لیکن ان کی پوسٹنگ نہیں کی گئی ہے، جسے فوری طور پر لاگو کیا جائے۔ریاست کے اندر ملازم اساتذہ کو وقت پر تنخواہ تک نہیں ملتی ہے، جسے ان کی زندگی پریشان کن ہو گئی ہے۔ریاست میں پرائمری سے لے کر ثانوی اور ہائی اسکولوں میں سال 2006سے ہی اساتذہ کو کنٹریکٹ پر کام دیا گیا ہے، جسے مستقل کیا جائے۔ڈاکٹر کمار نے کہا کہ اسکولوں میں ہیڈ ماسٹر اور گریجویٹس گریڈ میں ترقی نہیں دی گئی۔
 


Share: